پاکستانتازہ ترین

سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کیلیے 14 ویکسی نیشن سینٹرز قائم

کراچی(پاک نیوز)سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیےگئے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو کورونا کی ویکسین لگانے کے لیے صوبے بھر میں  چودہ ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے گئے ، جن میں کراچی میں 9 اور دیگر 5 شہروں میں ایک ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔کراچی کے ضلع وسطی، شرقی میں دو، دو، کورنگی ملیر، غربی میں ایک، ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، حیدر آباد میں بھی ایک، ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ویکسینیشن سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا۔واضح رہےکہ چینی، برطانوی اور روسی کمپنیوں سے ویکسین کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں، آئندہ ماہ کے شروع میں ویکسین ملنے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  آقائے دوجہاں مرحبا مرحبا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker