پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

لاہور(پاک نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائدکر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں بسنت سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ، فیصلے کے تحت پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی پتنگ بازی کی اجازت نہ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی، کچھ افراد فروری کےدوسرے ہفتے میں بسنت منانا چاہتے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام تجاویزاور سفارشات مسترد کر دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پتنگیں اور ان کی ڈور بنانے والوں، انہیں بیچنے والوں اور انہیں اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بڑی خوش خبری ملنے والی ہے نیا پاکستان بننے جارہا ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker