پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ سال کی نسبت بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی۔دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کئے، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے، 2019 میں پاکستان کا سکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو مقننہ، انتظامیہ اور پولیس کے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، کرپشن سے پاک ممالک میں دنیا بھر میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ سر فہرست رہے جبکہ شام، صومالیہ اور جنوبی سوڈان سب سے نیچے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  مردان : مسلم لیگ ن کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker