
جمبر(پاک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا چھانگا مانگا کا اچانک دورہ۔ وزیر اعلی کے دورے سے انتظامیہ بھی لا علم رہی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت چھانگا مانگا میں پودا لگایا۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت لگا کر نئی نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دیں گے۔ ماضی میں چھانگا مانگا کے جنگل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہم نے چھانگا مانگا میں قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔