تازہ ترینکھیل

دوسراٹیسٹ: قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے بارش سے متاثر میچ کے پہلے دن فواد عالم اور کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہےدوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔تاہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور 21 رنز کے مجموعی اسکور پر عمران بٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے فوری بعد بغیر کوئی رنز بنائے اظہر علی پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کو سہارا دینے کے لیے بابر اعظم آئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود اوپنر عابد علی ان کا ساتھ نہیں دے سکے اور مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔22 رنز پر 3 وکٹیں کھو دینے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے قومی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک 29 اوورز تک ٹیم کا اسکور 63 تک پہنچا دیا۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو ان دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کرلی۔دونوں کھلاڑیوں نے چائے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور جب چائے کا وقفہ ہوا تو قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔چائے کے وقفے کے بعد میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور میچ بارش کی وجہ سے دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صحافت کاایک دن ،ہزاروں یادیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker