تازہ ترینعلاقائی

جمبر: نیشنل ہائی اے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی

وہ وقت جلد آئے گا جب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس پاکستان سرینگر میں تعینات ہو گی، ڈی ایس پی تنویر اصغر کھوکھر

جمبر(نامہ نگار) نیشنل ہائی اے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منائی گئی۔ریلی ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج سے شروع ہوئی اور ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی موٹر وے آفس پر اختتام پزیر ہوئی۔ واک کی قیادت ڈی ایس پی موٹر وے جناب تنویر اصغر کھوکھر نے کی۔ اس موقع پر بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹر وے کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔ کشمیر کو بابائے قوم نے پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور وہ وقت جلد آئے گا جب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس پاکستان سرینگر میں تعینات ہو گی.۔ہم کشمیریوں کے ساتھ ایک لڑی میں پروئے ہیں، ہماری جغرافیائی، مذہبی، سماجی روایات یکساں ہیں۔کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے. اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر بچہ، جوان اور فورس کا اہلکار و افسر شانہ بشانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنٰی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker