پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے مزید 59 افراد جاں بحق

لاہور(پاک نیوز)کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 983 ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 994، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، بلوچستان میں 18 ہزار 869، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فاروق ایچ نائیک کی فضل الرحمن سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker