بین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ سزا سے بچ گئے

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے انہیں الزام سے بری کر دیا۔امریکی سینیٹ کے 57 اراکین نے ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا، 7 ری پبلکن اراکین نے بھی سزا کے حق میں ووٹ دیے لیکن ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار تھی۔ڈیمو کریٹس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker