پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد(پاک نیوز)سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کو آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو آج طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے سینیٹ الیکشن کی پوری اسکیم بھی طلب کرلی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے۔ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہوسکے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button