
جمبر(نامہ نگار)ملتان روڑ جمبر پرنشان ٹرالر اور رکشہ میں ٹکر۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڑ جمبر پر نشان ٹرالے نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے رکشہ میں سوار دو بچے موقع پر جاں بحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا جن کو ریسکیو1122 نے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا۔ ٹرالے کا ڈرائیور موقع ایکسیڈنٹ سے فرار۔پولیس نے ابتدائی کاروائی شروع کردی۔