پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری اور نوازشریف سے رابطہ

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں سیاسی صورت حال، سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ  پر تبادلہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کےطریقہ کار اور حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالےسے بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سےسینٹ امیدواروں پر مشاورت کی۔ رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن میں ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!