پاکستانتازہ ترین

نوشہرہ پی کے 63، مسلم لیگ نون نے میدان مارلیا

نوشہرہ(پاک نیوز)پی کے 63 کے  ضمنی الیکشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو شکست دے دی۔ ن لیگ کے اختیار ولی 20 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار دے دئیے گئےجبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر رہے۔نوشہرہ میں میاں جمشید الدین کاکا خیل کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی کے 63پر ضمنی الیکشن ہوئے۔جہاں غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی20 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار دے دئیے گئےجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر رہے۔الیکشن جیتنے کے بعد پی ڈی ایم کے امیدوار اختیار ولی کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں کارکنوں نے کامیابی کا جشن منایا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زائد ووٹروں کے لئے 102 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کے لیے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  حج درخواستیں مارچ سے وصول کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

  1. Hey are using WordPress for your blog platform? I’m new to the blog world but I’m trying to get started and set up my own. Do you need any html coding expertise to make your own blog? Any help would be really appreciated!

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker