پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کا این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کروانےکا مطالبہ

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے این اے 75 میں انتخابات دوبارہ کرانےکا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا این سے 75 میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلےسلیکٹ ہوکرآئے اب ریجیکٹ ہوئےہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کوچاروں صوبوں میں شکست ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اورہمارے کارکنوں نے پولنگ عملے کوووٹوں سے بھرےتھیلے کیساتھ پکڑا،حکومتی عہدیدارپولنگ اسٹیشن کے اندرکیا کررہے تھے؟ ڈسکہ اوروزیرآباد میں پولنگ کوسلوکیا گیا، چارچارپانچ پانچ گھنٹے پولنگ بند کی گئی۔مریم نوازکا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں، ہم ڈسکہ میں بھی جیت گئے ہیں اعلان ہوناباقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:رانا اقبال کو رانا اسحاق اور دیگرلیگی عہدے داروں کی مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker