
اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم پاکستان نےایک بار پھر عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے ایک بار پھر ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے بات چیت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 75 منٹ تک براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس، وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور معاونین بھی ہونگے۔واضح رہےکہ گذشتہ مہینے ہونے والی ٹیلیفون کالز میں عوام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کوکافی حد تک حل بھی کرلیا گیا۔