
اسلام آباد(پاک نیوز)مریم نواز نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کی وڈیو شیئر کردی ، مریم نواز نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔ زبردستی دروازے کھلواتے ہی ووٹرز شیر شیر کے نعرے لگاتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ دیکھتا جا شرماتا جا۔مریم نواز نے ایک اور وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ ایک اور پولنگ اسٹیشن جہاں پولیس شیر کے ووٹرز کے آگے بند باندھ کے کھڑی ہے۔