پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشنز کے لئے یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی اور جے یو آئی ایف کے وفد کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔مولانا کا کہنا تھا کہ جب سے یوسف رضا گیلانی کے قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان ہوا ہے، حکومتی حلقوں میں کھلبلی ہے لیکن انشاء اللہ وہ کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوسف رضا کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں اور تقریباً ہر حکومت میں ان کے ہاتھ میں معیشت رہی ہے، آج بھی وہ معاشی مشیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟مولانا نے کہا ہے کہ ہم ممبران کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں قلمدان حوالے کرینگے تو ملک کہاں جائیگا جبکہ عام آدمی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے اہم اور کلیدی منصب پر ایسے لوگوں کو آنا چاہیے جو ملک کو بحران سے نکال سکیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیسی شخصیت نے اس معاملے کو اب سنجیدہ بنادیا ہے اور مزید سنجیدہ بنانا ہے اور ملک کے ساتھ وفاداری اور عام آدمی کے احساس کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو کامیاب بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یارخان: اجتماعی زیادتی کےملزمان گرفتارنہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker