پاکستانتازہ ترین

چیف الیکشن کمیشن کے تقررکے خلاف طاہر القادری کی سپریم کورٹ میں رٹ دائر

tahir-ul-qadriاسلام آباد(بیوروچیف) ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن غیرآئینی اورغیرقانونی ہے لہذا اس کی دوبارہ تشکیل کا حکم دیا جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے صاف کہہ دیا کہ یہ میاں بیوی کا نہیں ،،، قوم کے مستقبل کا سوال ہے ۔ موجودہ الیکشن کمیشن کی تشکیل حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت ہے ۔  پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت ہے الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے آرٹیکل دو سو تیرہ کے تحت نہیں ہوئی۔   پٹیشن دائر کرنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا کے ایک سوال پر یہ بھی واضح کردیا کہ وہ آئین و قانون کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے ۔ سپریم کورٹ ہی نہیں پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ بھی مانیں گے لیکن وہ آئین کے مطابق کام تو کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker