پاکستانتازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور(پاک نیوز) احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔پی پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور آئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مری میں برفباری، واپسی کا رخ کرنیوالے سیاح سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker