پاکستانتازہ ترین

پھولنگر:رانا شوکت محمود ایک عظیم انسان تھے۔رانا عبدالقیوم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پا کستان پیپلز پارٹی کے سابق راہنما رانا شوکت محمود خاں کی برسی رانا سفاری پارک ہیڈ بلو کی میں بڑے عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کی تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انوارلحق نے ادا کئے جس میں کثیر تعداد سے عوام نے شرکت کی مہمانوں اور پارک میں کام کرنے اور انتظامیہ نے رانا شوکت محمود خاں مرحوم کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا پارک کے جنرل مینجر رانا عبدالقیوم نے کہا کہ رانا شوکت محمود ایک عظیم انسان تھے اپنے دل میں غریب کے لئے بڑا درد رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ درخت لگائیں جنت میں گھر بنائیں انہوں نے تو یہاں پر لاکھوں درخت لگائے یقیناان کا جنت میں محل ہو گا۔ مینجر فرحان محمود نے کہا کہ رانا شوکت محمود صاحب انتہا ئی محبت رکھنے والے اور شفیق انسان تھے محسن راجہ سندھو نے کہا کہ میری ان کے ساتھ بائیس سالہ رفاقت رہی مگر آج تک نہیں دیکھا کہ انہوں نے کسی کی دل آزاری یا کسی کا نقصان کیا ہوسیاست بھی کی تو اصولوں پر محمد نعیم سلطان نے کہا کہ رانا شوکت محمود ایک نام ہی نہیں تھا اپنے آپ میں وہ ایک یو نیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے ایک ادارہ کا مقام رکتھے بلکہ ایک بہت بڑے خاندان رانا سفاری پارک خاندان کے سربراہ تھے اگر وہ سیا ست میں آئے تو غریب عوام کے لئے اگر سیاحت کا موقعہ پیدا کیا وہ بھی غریب عوام کے لئے اگر دفن ہو نا پسند کیا وہ بھی غریب طبقہ کے قریب اس موقع پر جنرل ہسپتال کے پر نسپل پروفیسرڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ ایسا انسان میں نے زندگی میں نہیں دیکھا اگر سیاست بھی کی تو صرف عوام کے لئے آخری دم تک عوام اور ملک پاکستان کی خدمات ہی کی ہیں انہوں نے کبھی بھی اصولوں کے ساتھ سودا نہیں کیا، ہمشہ اپنے اصولوں پر رہے اگر پارٹی کے ساتھ آخری دنوں میں اختلاف رہا وہ بھی اصولوں پر ان کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کہا کہ وہ ایسی شفیق باپ تھے کہ انہوں نے سیاست سے ہٹ کر اعلیٰ تعلیم دلوائی اور میڈیکل جیسے شعبے میں ترغیب دی ان کا کہنا تھا کہ اس سے غریب عوام کی زیادہ خد مت ہو گی مزید انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہے ان کے نام پر ایک ہسپتال اور کلینک کا آغاز کریں گے جو کہ ہیڈ بلو کی سفاری پارک کے باہر ہو گا جس سے آس پاس کے غریب عوام کے لئے بالکل مفت ادویات اور ڈاکٹر مہیا کئے جائیں گے اور ان کا علا ج بھی بالکل فری ہو گا۔آخر میں معروف مذہبی اسکالر علا مہ مو لانا خضرالسلام نے رانا شوکت محمود مرحوم کے لئے رقعت بھری مغفرت کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہاتھوں والی حکومت کا یوم احتساب بہت قریب ہے محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker