پاکستانتازہ ترین

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے ن لیگ اور تحریک انصاف کے دو دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب

لاہور(پاک نیوز)سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں خواتین کی نشستوں پر دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد خواتین کی 2 نشستوں کے لیے کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی امیدوار عملی طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سیدعلی ظفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے سعود مجید نےکاغذات نامزدگی واپس لے لی ہیں جس کے بعد اس نشست کے لیے بھی کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جذ بات اور حقیقت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker