پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا،فضل الرحمن

پشاور(پاک نیوز)جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ کرم اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے نتائج تبدیل کئے گئے مزید کہا کہ پولنگ افسریا تو خود دھاندلی میں ملوث تھے یا بے بس تھے 26 مارچ کو لانگ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔جامع مسجد درویش میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دونوں حلقوں میں انتخابات منسوخ کرنے چاہیئے۔ جعلی ووٹ پکڑنے کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار کو نااہل نہیں کیا گیا۔ پولنگ افسریا تو خود دھاندلی میں ملوث تھے یا بے بس تھے۔ دھاندلی دھاندلی ہوتی ہے جو قابل قبول نہیں۔ دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ضلع کرم میں دھاندلی کی وجہ سے دو قبائل کے مابین خون ریزی کا خدشہ ہے۔ فاٹا انضمام کے بعد نا تو ہرانا قانون رہا نہ کوئی نیا قانون رائج کیا گیا۔ بندوبستی نظام سے قبائلی علاقوں میں گھر گھر لڑائی شروع ہوگئی ہے۔سینٹ الیکشن کے بارے اُن کا کہنا تھا کہ یہی سرپرائز ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہم کامیاب ہونگے۔ عدالت ہمیشہ آئین کی تشریح کرتا ہے۔ 26 مارچ کا مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ عام انتخابات اۤخر کارکرانے پڑیں گے کیونکہ یہ کوئی حکومت نہیں 2018 والا الیکشن الیکشن تھا اور نہ ہی اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت حکومت ہے حکومت کی رٹ کدھر ہے ہر طرف حکومت کے آقاوں کی رٹ ہے چائے پانی کی تواضع کا دارومدار میزبان پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: دہشت گردوں کا سہولت کار سول ہسپتال کی مسجد کا امام قاری محمد عثمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker