پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں سینیٹ میں پی ٹی آئی کو 6 اور مسلم لیگ( ن) کو 5 نشستیں مل گئیں

لاہور(پاک نیوز) پنجاب میں سینیٹ کی  11 نشستوں پر انتخاب مکمل ہوگیا، دونوں جماعتوں کے برابر کے امیدوار کامیاب ہو گئے، دونوں جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی اپنی عددی اکثریت کے مطابق حصہ مل گیا۔ پی ٹی آئی کو 6 جبکہ مسلم لیگ( ن) کو 5 نشستیں مل گئیں، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے 3 پی ٹی آئی کی اور 3 ہی مسلم لیگ (ن ) کو ملیں ساتویں نشست مسلم لیگ (ق) کو ملی، ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست پی ٹی آئی کی دوسری نشست مسلم لیگ (ن) کو ملی، خاتون کی ایک ایک نشست پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو ملی، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے۔مسلم لیگ قائد اعظم کے کامل علی آغا جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں، مسلم لیگ( ن) کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ سینیٹر منتخب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی سینیٹر منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو ہوا دینے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں،علامہ عارف واحدی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker