تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: چھ روز گزرنے کے باوجود سرائے مغل پولیس کا چوری کامقدمہ درج کرنے سے انکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ چھ روز گزر جانے کے باوجود سرائے مغل پولیس کا چوری کامقدمہ درج کرنے سے انکار۔وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل۔سابق نائب ناظم تحریک انصاف اورحزب اقتدار کے معروف نکئی خاندان کے ساتھی علی رضا منیس کے گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کی واردات۔تفصیلات کے مطابق چھ روز گزر جانے کے باوجود سرائے مغل پولیس نے چوری کامقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔عوامی سماجی رہنما محمد اشرف چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے وزیر اعظم پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کرتے بتایا کہ تھانہ سرائے مغل میں گزشتہ اکیس فروری کوحزب اقتدار معروف نکئی خاندان کے تحریک انصاف کے سابق نائب چئیرمین علی رضا منیس بمعہ فیملی لاہو شادی میں گیا ہوا تھا کہ گزشتہ رات نامعلوم چور اس کے گھر گھس آئے اورکمروں اور سیف الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور دو تولہ طلائی زیور کی پانچ عدد انگوٹھیاں چوری کر کے فرار ہوگئے۔گھر والوں نے مقامی پولیس کو اسی روزتحریری درخواست دے دی مگر چھ روز گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرکے پولیس نے چوروں کی حمایت کا ریکارڈ قائم کر دیا۔عوامی سماجی رہنمامحمد اشرف چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سرائے مغل پولیس کی زیدتیوں کا نوٹس لیکر اپنے کارکن کی داد رسی کریں۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی انصاف نہیں ملتا تو پھر عام آدمی کا کیا حال ہوگا

یہ بھی پڑھیں  افغانستان میں بھارتی تعمیراتی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ،6بھارتی انجینئرز سمیت 14 ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker