پاکستانتازہ ترین

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ کی سمری

اسلام آباد(پاک نیوز)یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button