پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کا خیبر پختونخوا سے سینٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ

پشاور(پاک نیوز) خیبر پختونخوا سے سینٹ الیکشن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ پشاور میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گا پر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچہ ، احمد کریم کنڈی ، جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے عنایت اللہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ مسلم لیگ ن ، جے یو ائی اور عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر سنیٹ الیکشن لڑے گی۔ پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ سے سنیٹ انتخابات میں پانچوں نشستیں جیتنے کیلئے پر امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی:چوتھا ون ڈے، سری لنکا کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker