پاکستانتازہ ترین

تین سال میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔حمزہ شہباز

لاہور(پاک نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ تین سال میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ قوم کے لیے جتنی قربانیاں دینا پڑی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کہا کہ قوم نے احتساب کے تماشے کا انجام دیکھ لیا، حکومت کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی۔حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ نوازشریف نے عمران خان کے انتقام کا سامنا کیا،رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو منشیات کا کیس بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو مہنگائی کرکے عوام پر غصہ نکالتے ہیں۔اس موقع پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے حمزہ شہباز کا کوٹ لکھپت جیل کے باہر استقبال کیا۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز مبینہ منی لانڈرنگ کیس  میں 20 ماہ سے جیل میں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بدلتا ہے آسماں رنگ کیسے کیسے ۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker