پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کردی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے22پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز کو مسترد کیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 6روپے82پیسےاضافےکی تجویز کو بھی رد کیا، فیصلے کے بعد حکومت عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافےکابوجھ خود برداشت کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:چوری اورڈکیتی کی مختلف وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker