
اسلام آباد(پاک نیوز)سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے حتمیٰ رائے ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں صدارتی ریفرنس کی رائے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنائی گئی ہے جس میں 4 ججز کی جانب سے ریفرنس پر متفقہ رائے دی گئی ہے جبکہ جسٹس یحیٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا ہے۔اس ضمن میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے لئے تمام اقدامات کرے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے تاکہ کرپٹ پریکٹسز کو روکا جاسکے۔تاہم اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے کہا عدالت جو بھی رائے دے گی حکومت اس پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔