
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کی تیاریاں اور سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پرہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔