تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل ملتوی نہیں ہو رہا، تماشائی بھی ہوں گے، پی سی بی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل 6 کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے، کراچی کے میچز لاہور منتقل نہیں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ پی ایس ایل کے 16 مارچ تک کے میچز 50 فیصد تماشائیوں کےساتھ ہی ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ فواد احمد اور تین لوگ جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں وہ 10 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، ان کے دوبارہ جمعرات کو ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ 244 ٹیسٹ میں سے تین کیسز مثبت آئے جنہیں فوری قرنطینہ کردیا، نیشنل اسٹیڈیم اور براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس وقت بائیو سکیور ببل میں 300 لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گراؤنڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کررہے ہیں، آج تین بجے ایک ورچوئل کانفرنس ہورہی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر فیصلے ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے مزید کہا کہ 50 فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16 مارچ تک کےمیچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔واضح رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف نے بارش متاثرہ علاقوں کادورہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker