
اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ وقت کی کمی کے باعث کیا۔ کل ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر ماضی کی طرح کا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سامنے آیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سفارشات 4 ہفتوں میں پیش کرے گی۔ کمیٹی نادرا،ایف آئی اے ،وزارت آئی ٹی سے بھی مدد لے گی۔