
لاہور(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کیے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔جاری شیڈول کے مطابق تین مارچ کو میانوالی،5مارچ کو گوجرانولہ ، منڈی بہاالدین میں احتجاج ہوگا۔ 6مارچ کو گجرات اور چکوال جبکہ سیالکوٹ اور نارووال میں 7مارچ کو احتجاج کیا جائے گا ، اسی طرح اٹک میں 5مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو 3احتجاج کیے جائیں گے۔راولپنڈی میں ن لیگ کا احتجاج 13 مارچ، پنڈی سٹی میں 5مارچ ، ملتان میں 19 مارچ، خانیوال میں 13 مارچ، لودھراں میں 7مارچ کو ہو گا جبکہ ڈی جی خان میں 15مارچ رحیم یار خان میں 17 اور 20 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10مارچ کو ساہیوال ، 15مارچ کو اوکاڑہ ،رحیم یار خان میں 17 اور 20 مارچ کو دو احتجاج ہوں گے جبکہ پاکپتن میں ن لیگ کا احتجاج 11 مارچ، وہاڑی میں12 مارچ کو ہو گا تاہم لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہ ہوسکی۔