پاکستانتازہ ترین

سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد (پاک نیوز)سینیٹ انتخابات کا میدان سج گیا، ایوان بالا کی 37 نشستوں کےلیے پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات 2021 کے انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جس کےلیے قومی و صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشن تبدیل ہوگئیں، پولنگ شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ پی ٹی آئی ایم این اے میاں شفیق آرائیں و فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، انتخابی عمل کے دوران اسمبلیوں کا کنٹرول شام 5 تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ سنبھالے گا اور اس دوران اراکان کے  اسمبلیوں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایٹرننگ افسر نے ووٹ کاسٹ کرنے اور مسترد کرنے سے متعلق بتایا اور الیکشن کمیشن ہدایات نامہ بھی جاری کیا۔آر او نے بتایا کہ ارکان اسمبلی بیلٹ پر ترجیحی امیدوار کو ہندسوں میں ووٹ ڈالیں اور ندسوں کا انتخاب انگلش اور اردو میں کرسکتے ہیں۔آر او نے امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے بیلٹ باکس دکھاتے ہوئے کہا کہ امیدوار کے سامنے 2ہندسے لکھنا منع ہے ورنہ ووٹ مسترد تصور ہوگا۔ مجموعی طورپر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ،خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 13اور اقلیتوں کی نشستوں پر8 امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آبادکی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم آج شام جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker