
اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔خیا ل رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کی ویڈیوسامنےآ ئی ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے تھے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔