تازہ ترینکھیل

کورونا کے بڑھتے کیسز،پی ایس ایل 6 ملتوی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ ملتوی کردیا گیا۔ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائزمالکان کی ورچوئل کانفرنس میں کیا گیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ مزید تین کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنےپرملتوی کردیاگیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانزکے درمیان پی ایس ایل چھ کا چودہواں میچ آخری ثابت ہوا۔ ماہرین کے مطابق بورڈ کاغلط رویہ ایونٹ کے التوا کا باعث بنا۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان اورکوچ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی کے باوجود کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ لاہورقلندرکے محمد فیضان کے مثبت ٹیسٹ کی رپورٹ کو اہمیت نہیں دی گئی۔ کھلاڑی خصوصی لفٹ کے بجائے سیڑھیوں سے آتے جاتے رہے۔ ہوٹل سے کھانا بھی منگوایا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق اب لیگ کےبقیہ بیس میچزمئی میں منعقدکرانے کی کوشش کی جائے گی جس میں اگر غیرملکی کھلاڑی شامل نہ ہوئے توملکی پلیئرزکے ساتھ ہی کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  تھائی لینڈ میں پاکستانی کارنر کا قیام!

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker