تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: میموری کارڈ کی وجہ سے چھوٹی بہن نے بڑی بہن کی جان لے لی

fotگوجرانوالہ(نامہ نگار) میموری کارڈ واپس نہ دینے پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو چھری مار کر قتل کردیا۔ وزیر آباد کی رہائشی خاتون رانی عید کرنے اپنی والدہ کے گھر آئی ہوئی تھی، اس دوران اس نے اپنی چھوٹی بہن اقرا سے میموری کارڈ استعمال کرنے کے لئے لیا اور واپس کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث دونوں بہنوؤں میں جھگڑا ہوگیا اور اقرا نے غصے میں کچن سے چھری لاکر رانی کی گردن پر وار کردیا جس سے رانی کی شہ رگ کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ رانی 7 بچوں کی ماں تھی اور اپنے خاوند کے ہمراہ والدہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا چاہتی تھی لیکن گھرانے کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker