پاکستانتازہ ترین

شاہد آفریدی نے بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی

کراچی (نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی۔ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہےکہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں  اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے  شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جعفرایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ،3مسافر جاں بحق،23زخمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker