پاکستانتازہ ترین

پاکستان: کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے اور 1300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31786 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13281 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 93453 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16349 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3365 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 563823 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یومِ آزادی مگر آزاد کون ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker