پاکستانتازہ ترین

صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(پاک نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی ہے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ یوسف رضا گیلانی کےسات ووٹ مسترد ہوئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل حکومت کے عبدالحفیظ شیخ تھے۔سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر قتل کا ایک ملزم فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker