پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 32 اموات

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد موت کی نیند جا سوئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے بڑھتے کیسز، 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی کورونا کے 21 ہزار121 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھرمیں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہے، پنجاب ایک لاکھ 85 ہزار 468، خیبرپختونخوا 75 ہزار 725 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button