پاکستانتازہ ترین

کراچی میں بارش ، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں7 افراد ہلاک

karachi rainکراچی(دانیال خان)کراچی میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی کو بھی شدید متاثر کیا ہے ،کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ، متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی ، جبکہ کرنٹ لگنے اور حادثات کے واقعات میں7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔بارش کیا ہوئی کراچی میں مسئلے مسائل شروع ہوگئے ، متعدد علاقوں میں سڑکیں ڈوب گئیں ، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ،شارع فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر ابھی تک پانی کھڑا ہے اور نکاسی کا سرکاری بندو بست نظر نہیں آرہا، کلفٹن انڈر پاس میں بھی پانی بھرچکا ہے ، وہاں سے ٹریفک کا گزرنا اب ممکن نہیں رہا ، ، کئی علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات سے اموات بھی رپوٹ ہوئی ہیں ، نیپاچورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، خدشہ ہے کہ ابھی بھی چھت کے نیچے کچھ لوگ دبے ہوئے ہیں ، امدادی کام جاری ہے ، جبکہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ،کے ای ایس سی کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، شہر کے بہت سے علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ۔بارش سے پاکستان ریلویز اور پی آئی اے کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں ، ٹرینوں اور جہازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میاں افتخار کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا ،مقتول کے والد کا بیان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker