پاکستانتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا،  انسپکشن کے دوران طلباء کی غیر حاضری کی صورت میں فیسوں کی ادائیگیوں میں کٹوتی ہوگی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے، پیف حکام کی جانب سے سکول وزٹ کے دوران کوئی بھی طالبعلم غیر حاضر ہوا تو اس کی فیس کی کٹوتی کر لی جائے گی اور سکول انتظامیہ کا کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ سکول سے غیر حاضر ہو نےوالے طلباء کے ناموں کو بھی سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم سے خارج کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button