پاکستانتازہ ترین

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(پاک نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔جیونیوز کےمطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں پر ایک ایک سینیٹر سے ان کے دستخط کی تصدیق کی جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جے یو آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کےعمل میں حصہ نہیں لیا اور اس کے سینیٹر نے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیے جس کی وجہ سے ن لیگ کے امیدوار کے پانچ ووٹ کم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button