تازہ ترینکھیل

لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کا شکار

بمبئی (نمائندہ سپورٹس)بھارت میں عالمی وبا کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی اس وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ معمولی نوعیت کی علامات ہیں لیکن گھر کے دیگر تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔سچن ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پر تمام ضروری پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی:سردی کا موسم آتے ہی سٹی پولیس سو گئی چورسرگرم ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker