بین الاقوامیتازہ ترین

نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مال بردار جاپانی بحری جہاز کو تقریباً 5 روز کی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا ہے اور مصری عملے کی کوششوں سے 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبا جہاز دوبارہ سفر کے قابل ہوا تاہم واضح نہیں تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب کھولا جائے گا۔جاپانی مال بردار بحری جہاز ایور گرین گزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے سیکڑوں مال بردار جہاز رک گئے تھے اور اربوں ڈالر کی عالمی تجارتی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔خیال رہےکہ 10 فیصد سے زائدعالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کولمبو:انگلینڈ کی 8 وکٹ سے جیت،سریز برابر

یہ بھی پڑھیے :

49 Comments

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker