تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ٹائیگر فورس نے بلدیہ کے مشینری اور ادارہ کو تباہ و برباد کر دیا،راناعامرنثار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔عدلیہ کے فیصلے کے بعد میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے بحال شدہ چئیرمین رانا عامر نثار کا عوام اور صحافیوں سے خطاب۔عمران خاں کی ٹائیگر فورس نے بلدیہ کے مشینری اور ادارہ کو تباہ و برباد کر دیا انشاء اللہ مسلم لیگ کے شیر عوامی مسائل حل کرنے کیلیے بلدیہ کو عوام کا خادم بنائیں گے۔ بھائی پھیرو شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مین بازاراور دیگر بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام تاجر بلدیہ عملہ سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار عدلیہ کے فیصلے کے بعد میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے بحال شدہ چئیرمین رانا عامر نثار خاں نے بھائی پھیروکے تاجروں،صحافیوں کونسلروں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ ممبران،صحافی اور دیگرمعززین علاقہ بھی موجود تھے۔چئیرمین عامر نثار نے کہا موجودہ حکومت نے غیر قانونی طور پر منتخب بلدیاتی ادارے ختم کرکے ان کا انتظام ٹائیگر فورس کے حوالے کر دیا جس نے بلدیہ کی مشینری کو تباہ کر دیا اور ملازمین پر بے جا حکم چلا کرانہیں اپنا زاتی ملازم بنائے رکھا انشا ء اللہ بلدیہ کی تباہ حال مشینری کوچالو کرکے سیوریج اور صحت وصفائی کے مسئلے کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگا۔۔ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں ان کو قائم کروانے والے بھتہ خور ہیں جو پھٹہ والوں سے زبردستی بھتہ وصول کررہے ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہیں شہری پینے کے صاف پانی سے ایک عرصہ سے محروم ہیں جلد ہی شہر بھر سے گندگی کا خاتمہ کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کے کہ انہوں نے اپنے دور میں صفائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے لاکھوں روپے کی مشینری منگوائی مگر عمران خاں کے ٹائگروں نے اسے تباہ کر ڈالا انشا ء اللہ وہ شہر بھر کوصحیح معنوں میں پھول نگر بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button