
اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی ٹیلیفون کالز سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے۔