پاکستانتازہ ترین

سروسز اسپتال سے کورونا  ویکسین کی 550  خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف

لاہور(پاک نیوز)صوبہ پنجاب  کے دارالحکومت لاہور کے سروسز اسپتال سے کورونا  ویکسین کی 550  خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین کی 550 خوراکیں مبینہ طور پر غائب ہونےکا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ مزنگ اسپتال میں کورونا ویکسین کی 350 خوراکیں ضائع ہوگئیں۔محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا کی 550 خوراکوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، سروسز اسپتال میں یہ معاملہ سابق ایم ایس سلیم چیمہ کے دور میں ہوا اور ویکسین کی 550 خوراکیں اہم لوگوں اوردوستوں کو لگادی گئیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیوروکریٹس اورکچھ اہم شخصیات کوگھروں میں جاکر ویکسین لگائی گئی جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کے اہل خانہ کو بھی یہی ویکسین لگانے کا شبہ ہے۔اس حوالے سے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کے  پرنسپل ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ ویکسین غائب نہیں ہوئی بلکہ ریکارڈ مرتب کرنے کا مسئلہ سامنے آیا۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال کی کورونا ویکسین کی 550 خوراکوں کا آڈٹ کیا جارہا ہے، ویکسین کا کہاں استعمال ہوا؟ رپورٹ چند روز میں آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان کا سکول ٹیچر پر تشدد زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker