پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان آج براہ راست عوام سے بات کریں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج  ایک بار  پھر عوام کے ساتھ ٹیلیفون پر  براہ راست بات چیت کریں گے۔وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر 0519224900 ملائیں اور سوال کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار  ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست عوام سے بات چیت کریں گے، بات چیت صبح ساڑھے 11 بجےسے دوپہر 1 بجے تک کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود وزیراعظم کے مشیروں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ وہ عوام سے سوال جواب کی ریکارڈنگ کریں لیکن اس مشورے کے برعکس انھوں نے عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker