پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرکےموقع پرمسیحی برادری کومبارک باد

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر ایسٹرکےموقع پرمسیحی برادری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کوایسٹرمبارک ہو۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button